google-site-verification=7XNTL8ogT7EzQbB74Pm4TqcFkDu-VGaPdhaRHXOEgjY
Uncategorizedپاکستانتازہ ترینتحقیقصدائے آبموسمیاتی تبدیلیاں

کس دریا میں کتنا پانی موجود ہے ، واپڈا نے اعدادوشمار جاری کر دیئے

13 ستمبر 2022، ڈیلی پاکستان آن لائن

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا)نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال  کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں ۔

واپڈاترجمان کا کہنا ہے کہ تربیلا کے مقام پر پانی کی آمدایک لاکھ 56ہزار 600، اخراج ایک لاکھ 55 ہزار 800کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، دریائے جہلم منگلا کے مقام پرپانی کی آمد 24ہزار 100، اخراج 15ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے ، دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 52ہزار 600 کیوسک اور اخراج 22ہزار 200کیوسک  ہے ۔

ترجمان واپڈا کے مطابق دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد و اخراج 40ہزار کیوسک ہے ،خیر آباد پل کے مقام پر پانی کی آمد و اخراج ایک لاکھ 56ہزار 500کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے،جناح بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 79ہزار، اخراج ایک لاکھ 70ہزار کیوسک ،چشمہ میں پانی کی آمد 2لاکھ 20ہزار 800

کیوسک اور  اخراج 2لاکھ 2ہزار 100کیوسک  ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

تونسہ میں پانی کی آمد ایک لاکھ 81ہزار 400، اخراج ایک لاکھ 64ہزار 400کیوسک ہے، گڈو میں پانی کی آمد ایک لاکھ 65ہزار 200، اخراج ایک لاکھ 53ہزار 700کیوسک ہے ،سکھر بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 62ہزر 100، اخراج ایک لاکھ 60ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔کوٹری میں پانی کی آمد 5لاکھ 75ہزار 400، اخراج 5لاکھ 55ہزار 200کیوسک ہے،تریموں میں پانی کی آمد 21ہزار 600، اخراج 6ہزار 300کیوسک رکارڈ ،

پنجند میں پانی کی آمد 29ہزار ، اخراج 15ہزار 200کیوسک ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button