google-site-verification=7XNTL8ogT7EzQbB74Pm4TqcFkDu-VGaPdhaRHXOEgjY
بین الا قوامیپاکستانسیلابصدائے آبموسمیاتی تبدیلیاں

وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات

www.pc.gov.pk, 1 September, 2022

پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے ملاقات کی

ملاقات کے دوران امریکی سفیر نے حالیہ تباہ کن سیلاب کے دوران جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور حکومت پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کیا.

وفاقی وزیر نے امریکی سفیر کو حالیہ سیلاب سے میں ہونے والی تباہ کاریوں اور حکومت کی جانب سے ابھی تک کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا.

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب سے نہ صرف جانی نقصان ہوا ہے بلکہ ملک کے انفاسٹکچر کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے جسکی بحالی ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ریسکیو اور بحالی کی کارروائیاں جاری ہیں. انکا مزید کہنا تھا کہ حکومت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور دیگر کے ذریعے اپنے سماجی تحفظ کے پروگراموں کو بڑھاتے ہوئے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے.

امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد جاری رکھے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button