google-site-verification=7XNTL8ogT7EzQbB74Pm4TqcFkDu-VGaPdhaRHXOEgjY
ایشیابین الا قوامیپاکستانپانی کا بحرانتازہ ترینسندھگرافکسموسمیاتی تبدیلیاں

ماحولیات کے تحفظ کے لیے ایوارڈز ،چینی فرموں کے نام

بہترین طرز عمل اپنانے پر چینی فرمومں نےماحولیاتی ایوارڈز اپنے نام کر لیا

اسلام آباد : پاکستان میں کام کرنے والی چینی فرموں نے ماحولیات کے تحفظ کے لیے بہترین طرز عمل اپنانے پر اعلیٰ  ماحولیاتی ایوارڈز اپنے نام کر لیے۔

Environment Awards 2022

منگل کی شام کراچی میں منعقدہ ایک تقریب میں نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ (این ایف ای ایچ) کی جانب سے 19ویں سالانہ انوائرمینٹل ایکسی لینس ایوارڈز (اے ای ای اے  2022) پیش کیے گئے۔

جنرل سیکرٹری این ایف ای ایچ اور پروجیکٹ ڈائریکٹر اے ای ای اے 2022  رقیہ نعیم کی طرف سے گوادر پرو کے ساتھ شیئر کی گئی تفصیلات کے مطابق  چائنا پاور ہب جنریشن کمپنی، ہاربن الیکٹرک انٹرنیشنل (او اینڈ ایم)، ہوانینگ شینڈونگ روئی (پاکستان) انرجی (پرائیویٹ)  لمیٹڈ سمیت لونگی  سولر اور سیپکو  تھری  الیکٹرک  پاور کنسٹرکشن  کمپنی  نے ماحولیاتی ایوارڈز حاصل کیے۔

 تھر کول مائننگ اور انٹیگریٹڈ پاور پلانٹ کے منصوبوں کو چینی فرمیں چلا رہی  ہیں جن میں سینو سندھ  ریسورسز لمیٹڈ بھی شامل ہے،(ایس ایس آر ایل)  تھر کول بلاک 1 پاور جنریشن کمپنی (TCB-1) اور سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی (SECMC)  کو بھی  ایوارڈز  سے نوازا گیا  ہے۔

 ایس ایس آر ایل اور  ٹی سی بی  1 شنگھائی الیکٹرک کی ملکیت ہیں، جبکہ چائنا مشینری انجینئرنگ کارپوریشن (سی ایم ای سی)    ایس  ای سی  ایم سی کا ایک بڑا شیئر ہولڈر اور  ای پی سی ٹھیکیدار ہے۔  ایس ایس آر ایل،ٹی سی بی  1   اور     ایس  ای سی  ایم سی  چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) اقدام کے تحت ابتدائی تکمیل  کے منصوبوں میں شامل ہیں۔

ہاربن الیکٹرک انٹرنیشنل نے دو ایوارڈز حاصل کیے،  جن میں دوسرا ایوارڈ اپنی جگہوں پر درخت لگانے  پر  حاصل کیا۔

مزید یہ کہ بیسٹ وے سیمنٹ نے اپنے چار پلانٹس پر 49 میگاواٹ سے زیادہ کی مشترکہ صلاحیت کے ساتھ پاکستان کے سب سے بڑے کمرشل سولر پاور پلانٹس کی تنصیب پر ایوارڈ حاصل کیا۔ پلانٹس کے لیے ماڈیول لونگی سولر کے ذریعے فراہم کیے گئے تھے۔

 لونگی  سولر کو لکھے گئے خط میں این ایف ای ایچ  نے کہا کہ وہ مقامی اور بین الاقوامی ماحولیاتی معیارات کے نفاذ اور اپنے کام کی جگہوں پر اس کی تعمیل کی طرف کمپنی کے وژن اور مشن سے متاثر ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button