google-site-verification=7XNTL8ogT7EzQbB74Pm4TqcFkDu-VGaPdhaRHXOEgjY
ایشیاپاکستانپانی کا بحرانتازہ ترینسندھ

سندھ حکومت کا سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کےلیے 37ارب روپے مختص کرنے کا پروگرام

سندھ حکومت کا سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کےلیے 37ارب روپے مختص کرنے کا پروگرام

کراچی ۔20اگست :  سندھ حکومت سیلاب سے متاثرہ 15 لاکھ خاندانوں کو فی خاندان 25 ہزار روپے دیئے جائیں گے اور اس کے لئے 37ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، اب تک کی اطلاعات کے مطابق سیلاب اور بارشوں میں 650 افراد جاں بحق ہوئے ہیں ، لواحقین کو 10 لاکھ روپے دئے جائیں گے، ہم سب کو ملکر سیلاب اور بارشوں سے متاثرین کی مدد کرنی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنماء و وفاقی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری نے ہفتہ کو سندھ ارکائیوز کمپلیکس کے کمیٹی روم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

Floods in Sindh

وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ بارش سے متاثرہ 15 لاکھ خاندانوں کو فی خاندان 25 ہزار روپے دئے جائیں گے اور اس کے لئے 37 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے کوشاں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک ریلیف کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کی ہے جس کی سربراہی احسن اقبال کر رہے ہیں جبکہ قمر الزمان کائرہ اور دیگر سرکاری حکام بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ڈی سی آفیسز نقصانات کا سروے کر رہے ہیں، این ڈی ایم اے اضلاع سے ڈیٹا لے کر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے کرے گا،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے متاثرین تک امدادی رقم پہنچائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پورا ڈیٹا سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے صوبہ بلوچستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں 25 اضلاع متاثرہوئے ہیں اورسندھ کے 9 اضلاع کے علاوہ مزید بارشوں سے سندھ کے کئی اور اضلاع بھی متاثر ہوئے ہیں، خیبرپختونخوا اورملک کے دیگر علاقوں میں بھی نقصان ہوا ہے ۔

وفاقی وزیرشازیہ مری کا کہنا ہے کہ حکومت ہر سیلاب متاثرہ شخص تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے، بارشوں سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے مخیر حضرات آگے آئیں اور ان کی مدد کریں۔ انہوں نے کہاکہ ‏موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت ہے اور اس سےنمٹنے کیلئے حکومت کام کر رہی ہے، ‏موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان میں موسم تبدیل ہوا ہے اور زیادہ بارشوں کی وجہ سے حالات خراب ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں بھی معمول سے بہت زیادہ بارشیں ہوئیں ہیں ۔ شازیہ مری نے کہا کہ بارشوں میں ‏فوج سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر امدادی کارروائیوں میں مصروف عمل ہے‏۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران نیازی خود ایک سازش ہیں،بارش اور سیلاب سے متاثرہ عوام اس وقت پریشانی میں ہیں، لوگ بارشوں سے متاثر ہیں اور ایسے وقت میں عمران خان نفرت پھیلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب عمران خان وزیر اعظم تھے اور سندھ بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہوا تھا تو اس وقت وفاقی حکومت نے صوبے کی کوئی مدد نہیں کی تھی۔ پختونخوا میں امدادی اشیاء کی تقسیم میں غیرمنصفانہ رویہ اپنانے کے سوال پر وفاقی وزیر نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے صرف انصاف کا نام لگایا ہے حالانکہ انصاف کا کوئی کام نہیں کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم بلاتفریق متاثرین کی مدد کرتے رہیں گے اور ہم یہ مانیٹر بھی کریں گے کہ امداد مستحق متاثرین تک پہنچ جائے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کہ ہم دو باتوں کا بہت خیال رکھیں گے کہ 25 ہزار روپے متاثرہ خاندان تک پہنچ جائیں اور اس عمل میں ان کو کسی قسم کی تکلیف بھی نہ پہنچے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس حوالے شکایات ہوگی تو ان کا بروقت ازالہ بھی کیا جائے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button