وائس آف واٹر ؛گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سکھر بیراج سے 12 افراد کی لاشیں برآمد کی گئیں۔
پولیس کے مطابق بالائی علاقوں سے سیلاب میں بہہ کر آنے والی مزید 4 لاشیں سکھر بیراج سے ملی ہیں۔
ڈی آئی جی سکھر جاوید جسکانی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں بیراج سے 12 لاشیں ملی ہیں جبکہ 13 روز میں بہہ کر آنے والی 24 لاشیں سکھر بیراج سے نکالی گئیں۔
انہوں نے بتایا کہ سکھر بیراج سے ملنے والی بیشتر لاشیں ناقابل شناخت تھیں، ملنے والی لاشوں میں تین لاشیں ہندو خواتین کی تھیں، بیراج سے نکالی گئی 20 لاشوں کی تدفین کر دی گئی ہے