google-site-verification=7XNTL8ogT7EzQbB74Pm4TqcFkDu-VGaPdhaRHXOEgjY
ایجاداتبین الا قوامیپانی کا بحرانتجزیے اور تبصرےتحقیقٹیکنالوجیصدائے آبگرافکسموسمیاتی تبدیلیاںویڈیوز

نوشہرہ کے مقام پر دریائےکابل میں اونچے درجے کا سیلاب، قریبی آبادیوں کو ریڈ الرٹ جاری

نوشہرہ کے مقام پر دریائےکابل میں اونچے درجے کا سیلاب، قریبی آبادیوں کو ریڈ الرٹ جاری

 

نوشہرہ کے مقام پر دریائےکابل میں اونچے درجے کا سیلاب، قریبی آبادیوں کو ریڈ الرٹ جاری

دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر  اونچے درجے کے سیلاب کے باعث قریبی آبادیوں کو ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

بھارت کی جانب سے سیلابی ریلہ چھوڑنے پر دریائے چناب میں بھی طغیانی آگئی ہے، اس کے علاوہ راجن پور کے قریب دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

سکھر اور گدو بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب آگیا جبکہ دادو میں کاچھو کے زیر آب علاقوں کا ایک ہفتے بعد بھی زمینی رابطہ بحال نہ ہو سکا۔

سیلاب کے نتیجے میں متاثرین کو کھانے پینے کی اشیاء کی قلت کا سامنا ہے اور سیلابی پانی پینے سے بیماریاں پھیلنے لگی ہیں،گیسٹرو سے 4 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ادھر بلتستان ڈویژن کے چاروں اضلاع اسکردو، کھرمنگ، گانچھے اور شگر میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی ہے، درجنوں مکانات تباہ ہوگئے اور رابطہ سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button