google-site-verification=7XNTL8ogT7EzQbB74Pm4TqcFkDu-VGaPdhaRHXOEgjY

صدائے آب -وائس آف واٹر

 واو ون او ون ڈاٹ کام www.vow101.com

پانی کےعالمی وعلاقائی مسائل پر عوامی آگاہی کا پروگرام ہے۔

وائس آف واٹر
وائس آف واٹر

دنیا بھر اور پاکستان میں پانی کی قلت سے  جنم لینے والے مسائل ایک عالمی آبی بحران کی شکل اختیار کر گئے ہیں جس پر بروقت ،درُست خبروں،معلومات اور اطلاعات کی فراوانی زمین پر موجود زندگی  کی بقا، ترویج اور ترقی کےلئیے انتہائی ضروری ہیں۔اس پس منظر میں وائس آف واٹر-صدائے آب-وہ واحد پلٹ فام ہے جوپانی کے وسائل کے تحفظ، اسکے بہترین استعمال اوراور پانی پر موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونی والی تباہ کاریوں کے منفی اثرات سے عوامی آگاہ فراہم کرنے کی ذمہ داری ادا کرہا ہے۔

۔اس پلیٹ فارم پر  پانی کے بحران، پانی کے وسائل سے جڑی معیشت، پانی پر ہونے والی سیاست اور  موسمیاتی تبدیلیوں کےواقعات  ، اثرات ،  اورخطرات کے حوالے سے  عالمی ، علاقائی اور پاکستان کی صورتحال  پرتجزیے  زیر بحث لائے جاتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی پانی کے بحران پار قابو پانے کے متعلق ٹیکنالوجی اور جدید ایجادات  سمیت بہت سے دیگر موضوعات  پربھی  مفصل معلومات پڑھنے اور دیکھنے والوں کو ملتی ہیں۔

 دراصل،وائس آف واٹر- صدائے آب- ایک ماحولیاتی  ذرائع ابلاغ کا (رجسٹرڈ) ملٹی میڈیا پراجیکٹ ہے جو پانی کے بحران اور مسائل پر مفصل خبروں کا منفرد اور مکمل ذریعہ ہے جو قارئین کو نہ صرف  پر اہم خبروں سے آگاہ رکھتا ہے بلکہ ایسی خبروں تک بھی رسائی فراہم کرتا ہے جو ریاستی اور قومی میڈیا پر شائع نہیں ہو  پاتیں۔

وائس آف واٹر- اردو – پانی کے متعلق خبروں اور  معلومات کی اشاعت کے علاوہ قارئین کو خبروں پر بے لاگ تبصروں، غیرجانبدار تجزیوں اور سائنسی تحقیقات اور ایجادات   پر  چھپنے والی پانی کے  ماہرین کی تحقیقات اورنئےخیالات سے بھی باخبر رکھتا ہے۔

Back to top button